تین روزہ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس 11مئی سے شروع ہوگا،اختتامی تقریب کریم آباد ہنزہ میں منعقد ہوگی بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی
سائیکل ریس دنیا کا منفرد , بلند اور طویل ترین ریس ہوگا جس میں ایک بین الاقوامی ٹیم شرکت کر رہی ہے جبکہ ملکی ٹیمیں او
اسلام میں مقیم سائیکلنگ میں دلچسپی رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی جن میںسفارت کار بھی شامل ہیں شرکت کر رہے ہیں.اس سے قبل سرفہ رنگا ایونٹ نہایت کامیاب رہا جس میں ملکی و بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ مقامی سطح پر ہونے والی کھیلوں کی تقریبات جن میں گلگت بلتستان سپر لیگ،غذر میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ اور نگر میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ جیسے کھیلوں کی سرگرمیوں سے اس تاثر کو تقویت ملی ہے کہ گلگت بلتستان پر امن خطہ ہے اور یہاں پائیدار امن قائم ہو چکا ہے جب گلگت بلتستان میں پائیدا ر امن قائم ہو چکا ہے تو ہمیں یہ امن دنیا کو دکھانا ہوگا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو گلیوں سے کھیل کے میدان میں لے آئیں اور ان کو مثبت سرگرمیاں مہیا کریںٹور ڈی خنجراب بھی حال ہی میں منعقد ہونے والی دیگر ایونٹس کی طرح اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اس ایونٹ کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں قائم امن و امان اور یہاں کی تعمیر و ترقی ملکی و بین الاقوامی سطح پر سامنے آئے گی ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خنجراب سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے پاکستان سائکلنگ فیڈریشن کی جانب سے پیپر ورک مکمل کرنے اور گلگت سے خنجراب سائیکل ریس کے کامیابی سے انعقاد کے گرین سگنل ملنے کے بعد اس ایونٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے مطابق ٹیمیں 8مئی کو گلگت پہنچ جائینگی دو دن پریکٹس ہوگا اور 11 مئی کو گلگت میں ایونٹ کی افتتاخی تقریب منعقد ہوگی اور باقاعدہ سائیکل ریس کاآغاز ہوگا پہلے مرحلے میں سائیکل ریس کے شرکا ء73 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے راکاپوشی ویوپوائنٹ پہنچ جائیں گے اور پہلے روزراکاپوشی ویو پوائنٹ پر قیام کے بعد اگلے روز12مئی کو ریس کا دوبارہ آغاز ہوگا اور ریس کے شرکا ءسوست پہنچ جائیں گے اور سوست میں قیام کے بعد تیسرے اور آخری روز13مئی کو سوست سے خنجراب ریس کا آغاز ہوگا اور خنجراب میں ریس اختتام پذیر ہوگا اسی دن ریس کے شرکا ءکو ہنزہ کریم آباد پہنچایا جائے گا اور کریم آباد ہنزہ میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں اختتامی تقریب منعقد ہوگی جہاں سائیکل ریس کے کھلا ڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے اور ایک ثقافتی شو بھی منعقد کیا جائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹور ڈی خنجراب کا مقصد گلگت بلتستان کی سیاحتی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے اس ایونٹ کے زریعے ااس علاقے کی خوبصورتی ثقافتی تکثیریت سادگی اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک ماحول کے حوالے سے دنیا بھر کے سیاح آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سائیکل ریس کےدوران ممکنہ طور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائیریکٹر شہزاد شگری کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے کہ وہ ان معاملات کو دیکھیں جبکہ ایونٹ کی تمام تر کوریج اور میڈیا کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی ذمہ داری محکمہ اطلاعات کے سپررد ہے اور سیکریٹری اطلاعات اس کی نگرانی کریں گے سیکورٹی کے انتظامات اور دیگر معاملات کے لیے بوائز سکاﺅٹس کی خدمات بھی لی جائیں گی
Comments
Post a Comment